| ڈھونڈ مت وہ نہیں تو پائے گا |
| جو نہیں تھا ترا نہ آئے گا |
| جو لکیریں سجا دیا رب نے |
| کس کی جرات انہیں مٹائے گا |
| تشنگی جو زمیں نے پیدا کی |
| آسماں ہی اسے بجھائے گا |
| سیر تو میں بھی کر لوں دنیا کی |
| وہ مزہ اب مگر نہ آئے گا |
| آگیا چھو کے تجھ کو اک جھونکا |
| رات بھر پھر مجھے جگائے گا |
| چاہنے والے سب گئے 'اسلم ' |
| اب بھلا کون سر چڑھائے گا |
معلومات