عشقِ نبیؐ کا مُجھ کو اِنعام ہے مِلا
رَب کو پسند ہے جو، وہ کام ہے مِلا
خاتم مِرے نبیؐ ہیں، حاشِر مرے نبیؐ
مُہرِ مُنیر اُن کو اِکرام ہے مِلا
مانا ہے جس کسی نے نُورِ حبیبؐ کو
نُورِ خدا اُسے تو ہر گام ہے مِلا
بھیجا دَرود جس نے نُورِ حضورؐ پر
اُس کو بھی رحمتوں کا پیغام ہے مِلا
بِسمل تڑپ رہے تھے ہجرِ نبیؐ میں جو
ذکرِ نبیؐ سے اُن کو آرام ہے مِلا
پہلے پِیا ہے جس کو حضرت بلالؓ نے
مُجھ کو طفیلِ خواؒجہ وہ جام ہے مِلا
کہتے رَہو ثنا تم میرے حبیبؐ کی
مُجھ سے غُلاؔم کو یہ اِلہام ہے مِلا

0
13