زخم نالاں درد کے اطوار سے
درد خائف زخم کے اسرار سے
کچھ تو ظاہر وہ ہوا گفتار سے
اور مکمل کھل گیا کردار سے
دھوپ کی شدت میں قد نکلا نہیں
سایہ بھی بچھا رہا دیوار سے
یہ وجودِ زندگی زنجیر ہے
منفرد کچے نفس کے تار سے
سچ کو فتنے کا سبب بننے نہ دو
مشکلیں بڑھ جائیں گی اظہار سے
رنج و غم سے ہے عبارت زندگی
کس لئے گھبرائیں ہم آزار سے

4