تجھ سے رشتہ یہی نبھاتا ہوں
خود سے لڑتا ہوں خود مناتا ہوں
چھوٹی باتوں میں کیا پڑا ہو گا
کچھ بڑا سوچ میں دکھاتا ہوں
وقت ظالم ہے سو گزر جاۓ
بھول مت، یاد میں کراتا ہوں
کیا سمجھنا ابھی یہ باقی ہے
بے قراری ہے کیوں بتاتا ہوں
جب چلا دل پہ خنجرِ شک سا
کوئی اک بے وفا سُلاتا ہوں
ایک راگِ غمی جو عشق بنے
ہجر موسم میں چل سناتا ہوں
تنگ ہونے کی حد گزر بھی گئی
موج میں ہوں کسے ستاتا ہوں
زندگی تو مزے میں ہے کاشف
مے ملن ساری شب پلاتا ہوں
بحر : خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع
وزن : فاعِلاتن مفاعِلن فِعْلن

1
73
کاشف صاحب!!! آپ بلکل سچ کہتے ہیں کہ واقعی آپکی زندگی مزے میں ہے ۔ ظاہری سی بات ہے، اللہ تعالی نے آپ کو بہت دولت اور ہنر عطا فرمایا ہے ۔۔ اس لئے آپ کی زندگی واقعی مزے کا شکار ہے ۔۔ اللہ تعالی آپ کو مزید ترقی اور خوشیاں عطا فرمائے ۔۔ آپ کو کسی چیز کی کمی تھوڑی ہے ۔۔ آپ جو چاہتے ہیں آپ کو سب مل جاتا ہے ۔۔ شاید اسی لئے آپکی تحریروں سے واقعی آپکی شخصیت رونما ہوتی ہے کہ آپ کسی انسان کی پرواہ نہیں کرتے ۔ خیر یہ آپکی ذاتی زندگی ہے میری کیا اوقات کہ کچھ بولوں ۔۔آپ ایک دفعہ دوسروں کے بارے میں سوچے دیکھنا دنیا کا مال و دولت آپکو عارضی لگنے لگے گا ۔۔ ہمیں ہمیشہ انسانیت کی قدر کرنی چاہیے ۔۔ ہر انسان قابل تعریف اور احترام کے لائق ہے ۔۔ اللہ تعالی آپ ہم سب کو نیکی کی ہدایت دے آمین یا رب ۔۔۔
اگر کسی بات سے آپکی دل آزادی ہوئئ ہو تو اللہ تعالی کی رضا کے لئے مجھے معاف کر دیں ۔۔
صباء لاہور سے ۔۔۔

0