| یہ مدرسہ انوار القرآں گنجینۂ علم و عرفاں ہے |
| ہے مخزن دین و فضل خدا گہورۂ علم قرآں ہے |
| انوار رسالت کی شمعیں روشن ہیں جمال قرآں سے |
| پیغام محبت کی کرنیں پھیلی ہیں کمال ایماں سے |
| طاہر ؔ کی آمد آمد سے چھائی ہے بزم میں نورانی |
| ہے ساتھ میں بھائی جنیدؔ احمد ہے مردِ مجاہدِ ایمانی |
| ممتاز ؔ بھی جلوہ نما ہیں یہاں ہیں بحر صداقت کا پیکر |
| ہر دل میں انہی کی چاہت ہے ہیں زہد و قناعت کے محور |
| اس صحن چمن کا ہر ذرہ روشن ہے حمیدؔ کی برکت سے |
| ہر آن ادارہ چمکا ہے خالقؔ کی جود و سخاوت سے |
| جاری ہے حفظ قرآں کی اے باد صبا تعلیم یہاں |
| قرآن مبیں کی ہوتی ہے واللہ سدا تعظیم یہاں |
| تعلیمی روش کا کیا کہیے اللہ کے کرم کی نظر ہے یہاں |
| استاذ بھی فضل اکبر سے ہر ایک ہی مثل قمر ہے یہاں |
| یونسؔ کی دعا ہے نیرؔ کی ہر ایک تمنا پوری ہو |
| تا حشر یونہی اے میرے خدا یہ گلشن نوری نوری ہو |
معلومات