| مدینے میں مجھ کو لیے جا رہے ہیں |
| درِ مصطفیٰ ﷺ پر چلے جا رہے ہیں |
| گناہوں کو میرے چھپا کر کہ اب تو |
| وہ اپنی پناہ میں لیے جا رہے ہیں |
| شہِ اولیاء کا بھی صدقہ ملا ہے |
| بگڑتی کو میری بنے جا رہے ہیں |
| لو اب میں چلا سوئے طیبہ کی جانب |
| ہاں آنسو مرے اب بہے جا رہے ہیں |
| ہے مژدہ ملا سوئے طیبہ کا جن کو |
| وہ رحمت سے عاصی گھرے جا رہے ہیں |
| مبارک تجھے نور طیبہ کا مژدہ |
| ہاں تیرے رضا اب لیے جا رہے ہیں |
| 27 اگست 2023 |
| 10 صفر المظفر 1445 |
معلومات