غلط فہمی کی اک صورت تمھیں بھی ہے ہمیں بھی ہے |
کہ اپنے آپ سے الفت تمھیں بھی ہے ہمیں بھی ہے |
ہمھاری راہ میں جس جس نے بھی کانٹے بکھیرے ہیں |
ہر ایسے شخص سے نفرت تمھیں بھی ہے ہمیں بھی ہے |
پریشانی تمھیں ہے یہ کہیں تم کھو نہ دو ہم کو |
سو ملتی جلتی اک عادت تمھیں بھی ہے ہمیں بھی ہے |
سبب اپنی جدائی کا کوئی ڈھونڈیں تو ہے بہتر |
کہ زندہ رہنے کی چاہت تمھیں بھی ہے ہمیں بھی ہے |
جدا کوئی کرے گا اب بھلا کیسے ہمیں سیدؔ |
کہ باہم ملنے کی ہمت تمھیں بھی ہے ہمیں بھی ہے |
معلومات