| سب کا وہ سلطان ہے |
| کلام: ڈاکٹر زیرک نسیم عطاری |
| سب کا وہ سلطان ہے اللہ ہو اللہ |
| کس قَدر رحمان ہے اللہ ہو اللہ |
| اُس پہ جاں قربان ہے اللہ ہو اللہ |
| نعمتیں ہم کھاتے ہیں اللہ ہو اللہ |
| اس پہ صدقے جاتے ہیں اللہ ہو اللہ |
| گیت تیرے گاتے ہیں اللہ ہو اللہ |
| جس کو جو کچھ ہے مِلا اللہ ہو اللہ |
| اُس کے در کی ہے عطا اللہ ہو اللہ |
| بخش میری ہر خطا اللہ ہو اللہ |
| راز دل کے جانے وہ اللہ ہو اللہ |
| حال بھی پہچانے وہ اللہ ہو اللہ |
| توبہ پھر بھی مانے وہ اللہ ہو اللہ |
| عاصیوں کی آس ہے اللہ ہو اللہ |
| اُس کی رحمت خاص ہے اللہ ہو اللہ |
| بس اسی کا پاس ہے اللہ ہو اللہ |
معلومات