| دِکھنے میں بھلے وہ جیسا ہو، بس جیب میں اس کے پیسہ ہو |
| کھیلے وہ لاکھوں کروڑوں میں، داماد ہمارا ایسا ہو |
| ہر بات جو بیوی کی مانے، آنکھوں کے اشارے بھی جانے |
| بیوی ہی اُس کو مُقَدّم ہو، طاعت کے بھر دے پیمانے |
| اس بات سے تو انکار نہیں، اسلام کے یہ افکار نہیں |
| اغیار کی کیوں تقلید کریں؟ کیوں دین سے ہم کو پیار نہیں؟ |
| جو رزقِ حلال کماتا ہو، سجدے میں سر کو جُھکاتا ہو |
| داماد تلاش کریں ایسا، جو حق کا ساتھ نبھاتا ہو |
| ہو پیشِ نظر گر خوفِ خُدا، اور عشقِ نبی بھی دِل میں بسا |
| وہ باپ نصیبوں والا ہے، داماد ہو ایسا جس کو مِلا |
معلومات