| میرا دل بن گیا بیتِ جاناں، اس میں میرے بلم رہ گئے ہیں |
| میرا دل مطمئن ہو گیا ہے سانسوں کے سب بھرم رہ گئے ہیں |
| قافلہ یار کے دوستوں کا، اس ہی رستے سے چل کر گیا ہے |
| وہ تو گھر یار کے جا چکے ہیں، ان کے نقشِ قدم رہ گئے ہیں |
| "ہُو" کی کیا جانے زاہد حقیقت، "ہُو" پہ چلتی ہے ساری طریقت |
| "ہُو" کو اندر بسایا تو جانا، ہم ہی بن کے صنم رہ گئے ہیں |
| عارفو! کیسی یہ معرفت ہے، یار کا یہ طریقہ عجب ہے |
| سامنے کر کے خود چھپ گیا ہے، ہم ہی بس ہم ہی ہم رہ گئے ہیں |
| جب ذکیؔ دیکھا واعظ و مُلّا، زیرِ لب بات اُس نے بتائی |
| یار کی جو حقیقت نہ جانے، اہلِ دیر و حرم رہ گئے ہیں |
معلومات