| روز اک چاند دیکھتا ہوں میں |
| روز اک چاند دیکھتا ہے مجھے |
| روز کرتا ہوں یاد اس کو میں |
| روز دیکھو وہ بھولتا ہے مجھے |
| روز کرتا ہوں ایک وعدہ میں |
| روز اک وعدہ توڑتا ہے مجھے |
| روز کھلتا ہوں پھول بن کے میں |
| روز ہمدم وہ توڑتا ہے مجھے |
| روز ہوتے ہیں نذر آتش سب |
| روز تو خط جو بھیجتا ہے مجھے |
| روز دیتا ہے راہ حق کا پیام |
| روز وہ رب پکارتا ہے مجھے |
معلومات