| کفر میری ذات میں شامل ہو نہیں سکتا |
| محبتِ اہل بیت سے غافل ہو نہیں سکتا |
| دل میں ہے عشقِ مصطفیٰ ﷺ کا چراغ |
| وہ کبھی مدھم ہو،ایسا کبھی ممکن ہو نہیں سکتا |
| رگوں میں خون حسینی ، عشق کی علامت ہے |
| یے راز محبت ہے، میں غافل ہو نہیں سکتا |
| چاندنی راتوں میں جو ذکرِ علی کا چھڑ جائے یارو |
| وہ عین عبادت ہے، میں آفل ہو نہیں سکتا |
| یاد رکھنا قلندر اور ولی بھی در حسین کے سوالی |
| کوئی ہے منکر ، وہ کبھی ولی کامل ہو نہیں سکتا |
| میں در فاطمہ کے غلاموں کا بھی غلام ہوں |
| میں ناچیز غلام ہوں اور میں مھمل ہو نہیں سکتا |
| "حسن جتوئی " الف میم سین الیاسین ہے عشق |
| کسی اور کے گھر کا کبھی بھی مائل ہو نہیں سکتا |
معلومات