زوال کی وجہ کوتاہیءِ ملول نہیں
نہ صرف ہار ہمیں جیت بھی قبول نہیں
کسی کے ہونے سے گو دنیا خوبصورت تھی
اگرچہ جانے سے بھی زیست بے امول نہیں
تمہیں ہے ناز اگر اپنی تاج داری پر
ہمارا فقر بھی تو راستے کی دھول نہیں
عقیل جانے فقط خود کو ہے فریب و گماں
اسی پہ طاری فقط عالمِ عقول نہیں
شریک ہونے سے بہتر ہے سِدْویؔ تنہائی
جس انجمن میں حیا کا زرا شمول نہیں

0
42