| تم نے بے وجہہ کسی سے رشک کیا ہے اور تم نے کبھی کسی سے عشق کیا ہے؟ |
| جب تنہائی بڑھ رہی ہو ۔۔۔جیسے رات کی سیاہ چادر دھیرے سے سرکے ۔۔۔ |
| اور من میں نت نینے جذبات بھڑکے ۔۔۔اور بڑھ رہی تنہائی ہے ۔۔۔آشنائی ہے ۔۔۔جدائی ہے ۔۔۔ |
| تو اس وقت دنیا سے الگ تھلگ ہو کر |
| کچھ خود سے مخلص ہو کر اگر سوچو |
| کہ کیا جیون میں اس سمے سب حاصل ہے اور کامل ہے اور شانتی کی پائل بجتی ہے مگر من کیوں گھائل ہے ؟ |
| یہ درد اب کیوں ہے یہ کیا ہے |
| اس کا سبب اب کیا ہے کیوں ہے |
| تو سچ سچ بتاؤ ۔۔۔ |
| تم نے بے وجہہ کسی پر شک کیا ہے |
| اور تم نے کبھی کسی سے عشق کیا ہے؟ |
| جب یہ دل عجب انداز میں بنا وجھہ کے ایسے ہی کوئی نام پڑھ کر دھڑکے بری طرح کھڑکے ۔۔ |
| تو سمجھ لینا کہ یہ عشق کی گہری چال ہے جو واپس نہیں ہوتی جتنا انکار کر لو ۔۔۔یہ ہو کر رہتا ہے ۔۔۔تبھی رومانوی تباہی ہوتی ہے |
| سچ سچ بتاؤ ۔۔۔ |
| کبھی کسی سے عشق کیا ہے؟ |
| عشق ؟؟؟ |
| تحریر : کاشف علی عبّاس |
معلومات