تیرے جمال کی زد میں ہوں |
میں اپنی ذات کے رد میں ہوں |
دشتِِ امکاں رہ گیا پیچھے |
میں تیرے خیال کی حد میں ہوں |
تری گفتگو میں تو ذکر کہاں |
ترے لہجے کے شد و مد میں ہوں |
یہاں چھاؤں میرا نصیب نہیں |
یہاں سب سے بڑا میں قد میں ہوں |
میں راہ جنوں میں حبیب ابھی |
سرے منزلِ خال و خد میں ہوں |
معلومات