فیملی اجتماع
پھر سے لیسٹر میں ہے فیملی اجتماع
آؤ لیسٹر چلیں، سب کے سب ہی چلیں
بچے بوڑھے چلیں، نوجواں بھی چلیں
ہے خصوصی بیاں حاجی عمران کا
فضل ہے اِن پہ ہاں رَبِّ رحمان کا
خوب تاثیر رکھتی ہے ان کی زباں
اشک پتھر دِلوں سے بھی ہوں گے رواں
سچی توبہ کی توفیق ہم کو مِلے
بحرِ غوث و رضا مَیل دِل کا دُھلے
زندگی کا یہ انداز بدلے گا پھر
یاد میں آقا کی دل بھی مچلے گا پھر
امن کا گھر بھی گہوارہ بن جائے گا
اس کی برکت سے ہر اک سُکوں پائے گا
اور زیرکؔ ہمیں بول کیا چاہیئے
دردِ دل کی ہمیں تو دوا چاہیئے

0
5