ماں باپ کی سب دلاریاں ہیں
یہ دخترِ نیک ساریاں ہیں
مہتاب کے جیسی بیٹیاں سب
اک رحمتِ ربی پیاریاں ہیں
دامن پہ نہ ان کے حرف آئے
یہ پاک نفس اتاریاں ہیں
تو دل کا سکوں ہے اور گراں بار
بیٹی تری اشک باریاں ہیں
ہوں نیک نصیب بیٹیوں کے
سِدْویؔ یہ ہی بے قراریاں ہیں

0
130