نعت میں ہے نکہتوں کا تذکرہ
اور نبی ﷺ کی چاہتوں کا تذکرہ
صٓ اور اللیل و الاخلاص میں
ہر عطا کا نعمتوں کا تذکرہ
آدمٔ و داؤدٔ و ابراہیمٔ اور
مصطفیٰ ﷺ کی عظمتوں کا تذکرہ
سامنے جو آلِ عمراںٔ کے بنے
پربتوں کی وسعتوں کا تذکرہ
جو بچھڑ جائیں تو عام الحزن ہو
کر تو ان کی فرقتوں کا تذکرہ
ذکر میں جن سے مودت کا کہا
ہائے ان کی غربتوں کا تذکرہ
والضحٰی کا القلم کا ذکر اور
سِدْویؔ رب کی رحمتوں کا تذکرہ

0
48