| قَابَ قَوسَیْن کو سَجدوں سے سَنْوارا ہوگا |
| نُور پَر نُور نے جَلووں کو اُتارا ہوگا |
| دِل نے تَصدیق، نِگاہوں کی زُباں سے کی تھی |
| کتنا مَحبوب، خُدا کو وہ اِشارا ہوگا |
| زُلفِ وَالَّیْل پہ وَالشَّمْس کی چادر ہوگی |
| تارِ وَالنَّجم سے زُلفوں کو نِکھارا ہوگا |
| کہہ کے یٰسیں، کبھی طٰہٰ، کبھی عَبْدِیْ کہہ کر |
| ذاتِ مَعبود نے بَندے کو پُکارا ہوگا |
| قُربِ مُطلق کے سَماں کا، ہے بَیاں اَوْ اَدْنٰى |
| لِیْ مَعَ اللہ کا نَظَارا بے کِنارا ہوگا |
| موجِ اُلفت میں خُدا نے یہ سُنایا ہوگا |
| عَبْد ہوگا وہ ہَمارا، جو تُمہارا ہوگا |
| جائے مَحمود پہ وہ مَحوِ شَفاعت ہوں گے |
| کتنا پُر کَیف غُلامو، یہ نَظَارا ہوگا |
معلومات