ہر کوئی شادماں ہے خوابوں میں
کیسا اچھا جہاں ہے خوابوں میں
تم بھی بیٹھے ہو میرے پہلو میں
گھر کی صورت مکاں ہے خوابوں میں
تیر اپنے ہدف پہ لگتا ہے
معجزاتی کماں ہے خوابوں میں
جو بھی کہتا ہوں دل میں رہتا ہے
خواب سا رازداں ہے خوابوں میں
اپنے اپنے ہیں سب کے تاج محل
ہر کوئی شہ جہاں ہے خوابوں میں

0
24