| حقدار نہیں ہے حقدار نہیں ہے |
| جس شخص کو اسلام کا درکار نہیں ہے |
| منکر ہے جو آقا کا مسلمان نہیں ہے |
| توحید و رسالت پہ بھی ایمان نہیں ہے |
| گویا اسے اسلام کی پہچان نہیں ہے |
| وہ شخص تو جنت کا بھی حقدار نہیں ہے |
| سرکار کی سنت کا جو عامل نہیں ہوتا |
| قرآن کا بھی دل سے وہ حامل نہیں ہوتا |
| آقا کی مجالس میں وہ شامل نہیں ہوتا |
| اور دین محمد سے اسے پیار نہیں ہے |
| جو اپنی حکومت کو صحیح سے نہ چلاۓ |
| ہندو و مسلمان کو آپس میں لڑاۓ |
| کچھ اور ہو کچھ اور وہ لوگوں کو دکھاۓ |
| وہ ساتھ ہو حق کے کبھی تیار نہیں ہے |
| یونسؔ مرے دل میں نہیں ہے خواہشِ دولت |
| دل میں ہے مرے سرورعالم کی محبت |
| حسرت ہے وہ محشر میں کرے میری شفاعت |
| انگلی اٹھے سرکار پہ اقرار نہیں ہے |
معلومات