| اے عشق! مُجھے زِینتِ سرکارؐ دکھا دے |
| تَطہیر کے گُلشن کا ثَمربار دکھا دے |
| عثمانؓ و عمرؓ ہوں کہ ابوبکؓر و ابوذرؓ |
| حسنینؓ و علیؓ و جعفرِ طیارؓ دکھا دے |
| جس نُور سے مَفرور ہے تثلیث کی ظُلمت |
| اَصحابِ مُباہلؑ کی وہ جَھلکار دکھا دے |
| جو لایا مسیحائی کو قرآن کا نُسخہ |
| سِی پارہ دِلوں کا وہ رَفوکار دکھا دے |
| اُمت کو بچایا ہے جہنم کی تَپِش سے |
| رحمت کا سراپا وہ مددگار دکھا دے |
| ہوں جس کی زیارت سے گُہر بار یہ آنکھیں |
| وہ عشقِ محمدؐ کا گرفتار دکھا دے |
| سرکارؐ کی آمد ہو مِرے گھر میں اچانک |
| "اے زیست! یہ منظر بھی تو اِک بار دکھا دے" |
معلومات