| نہ کوئی جس کا تھا اس کے والی ہمارے صلّے علٰی رہے ہیں |
| چمن، بہاریں، ستارے، جگنو انہیں کے مدحت سرا رہے ہیں |
| پیمبروں میں وہ پیرِ کامل ﷺ جو اولیں بھی ہیں آخری بھی |
| نبی وہ شمس الضحیٰ ﷺ خدا سے خدا کا پیغام لا رہے ہیں |
| لعاب سے عین نوری کر دیں جو چشمِ کرّار کو شفا دیں |
| قمر کے دو ٹکڑے کر دیں ایسے رسول ﷺ معجز نما رہے ہیں |
| جو حق پہ قائم سو پائے جنت جو دل سے توبہ کرے عدن ہے |
| وہ ﷺ مومنوں کے لئے خدا سے بشارتیں لے کے آ رہے ہیں |
| درود ان ﷺ پر سلام ان ﷺ پر ہماری قربان جان ان پر |
| سبھی سے اعلٰی سبھی سے برتر رسول ﷺ تشریف لا رہے ہیں |
معلومات