| بدلے بدلے منظر دیکھ |
| بستی بستی ابتر دیکھ |
| سنّاٹوں کی چاپیں سن |
| آوازوں کے منظر دیکھ |
| پیڑ ھمارے ہیں پھل دار |
| پیڑوں پر ہیں بندر دیکھ |
| آئینہ گر آنکھیں کھول |
| سب ہاتھوں میں پتھر دیکھ |
| جس کی لاٹھی اس کی بھینس |
| سجدے میں جادوگر دیکھ |
| چارہ سازی اپنوں کی؟ |
| نشتر ہیں یا خنجر ، دیکھ |
| چھوٹے چھوٹے سب کے قد |
| اونچے اونچے ہیں سر دیکھ |
| یہ اک مایا نگری ہے |
| مان لے یا پھر مڑ کر دیکھ |
معلومات