| وقت بے وقت قیامت تو نہ ڈھاؤں لوگو |
| درد پہلے ہی بہت ہے نہ ستاؤں لوگو |
| ہوش بھی عشق مرا عشق ہی مدہوشی ہے |
| میں تو دیوانہ ہوں تم ہوش میں آؤ لوگو |
| میرے سینے میں کبھی جھانک کے دیکھے کسنے |
| درد کے جلتے یہ ان گنت الاؤ لوگو |
| میں جو زندہ ہوں مجھے درد ابھی ہوتا ہے |
| تم کُریدو نہ مرے بھرتے یہ گھاؤں لوگو |
| عشق میرا ہے خدا عشق عبادت میری |
| عشق کے دین سے مجھ کو نہ ہٹاؤں لوگو |
| تم تکبر کے خداؤں نہ کبھی سمجھو گے |
| عشق میرا نہ محبت نہ لگاؤ لوگو |
| آج رقصاں ہے مرا عشق تماشہ دیکھو |
| بس مرا کرب ہنسی میں نہ اُڑاؤ لوگو |
معلومات