آج تو ایک کام کرتا جا
میرا قصہ تمام کرتا جا
زخم جتنے بھی ہیں تمہی نے دیے
مرہموں کو بھی نام کرتا جا
طنز و دشنام ہی سہی چاہے
کچھ تو ہم سے کلام کرتا جا
کیا کرے گا ندیم تیرے سوا
اس کا کچھ انتظار کرتا جا

19
230
آج تو ایک کام کرتا جا
میرا قصہ تمام کرتا جا
---- درست ہے
زخم جتنے بھی ہیں تمہی نے دیے
وہ سبھی میرے نام کرتا جا
--- جب زخم وہ دے چکا ہے تو پھر نام کرنے کا کیا مطب ہوگا؟
لفظ بن جائے زندگی میری
کچھ تو ہم سے کلام کرتا جا
-- کلام کا لفظ سے کیا تعلق ہے -
کہاں جائے ندیم تیرے بنا
اپنے ہاتھوں سے دام کرتا جا
-- دام کرنا کیا ہوتا ہے ؟؟

0
سر دام کا مطلب ہے جس کو بیچنا بولتے ہیں

لفظ کا مطلب ہے کچھ ایسی بات کر جو میری زندگی کے لیے سبق آمیز ہو

کہا جائے ندیم تیرے بنا
کہ تو اپنے ہاتھ سے ہی بیچ جا مجھے

سر یہ تو محض ایک خیال ہے جو انسان اپنی شاعری میں بیان کرتا ہے
اور کچھ غلط ہے تو آپ رہنمائی فرما دیجئے بندہ ناچیز تو یہی جانتا ہے

0
جب اس نے زخم دیے ہیں تو وہ کسی اور کے نام پر نہیں کرے گا میں نے یہی بولا ہے کہ وہ میرے ہی نام کرتا جا

سر میں یہ کسی کے لئے نہیں کرتا بس مجھے لکھنے کا شوق تھا

0
(گلے ملنا نہ ملنا تو تیری مرضی ہے لیکن
تیرے چہرے سے لگتا ہے تیرا دل کر رہا ہے)

سر اس شعر میں کیا فلسفہ ہے اور یہ کس سے مخاطب ہے یہ کس کو کہہ رہا ہے

0
ندیم صاحب - جو تفصیلات آپ نے جواب میں لکھی ہیں اس سے میں یہی سمجھا کہ آپ نے جو لکھا ہے آپ اس کو صحیح سمجھتے ہیں تو جناب پھر میں مزید کیا لکھوں -

اور جو یہ شعر آپ نے لکھا ہے
گلے ملنا نہ ملنا تو تیری مرضی ہے لیکن
تیرے چہرے سے لگتا ہے تیرا دل کر رہا ہے

یہ بچکانہ شعر میرا نہیں ہے نہ ہی اس میں کوئ فلسفہ ہے تو آپ مجھ سے کیا پوچھنا چاہتے ہیں؟

0
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

سر میں نے تو جو لکھا تھا وہ میرے حساب سے ٹھیک تھا لیکن آپ اگر

غلط بول رہے ہیں تو مان لیتا ہوں اگر غلط ہے تو آپ درست فرما دیجئے

اگر آپ رہنمائی فرمائیں گے تو تم میرے لیے سمجھنے میں بھی آسانی ہو جائے گی

باقی رہی اس شعر کی بات تو سر یہ مشہور شاعر تہذیب حافی کا شعر ہے

پوچھنا میں سر یہ چاہ رہا تھا کہ اس نے کس کو مخاطب کر کے یہ شعر لکھا

کیا یہ بچکانہ شعر کیوں کہا اس شاعر نے کیا اس کو نہیں پتہ تھا کہ لوگ

سوال اٹھائیں گے یہ ایک غزل لکھی ہے اس نے

میں نے یہ کب کہا کہ یہ آپ کا شعر ہے

گلے ملنا نہ ملنا تو تیری مرضی ہے لیکن
تیرے چہرے سے لگتا ہے تیرا دل کر رہا ہے

آپ نے مجھے کئی بار کہا ہے کہ آپ کے شعر جو ہیں کیا آپ کس کو

مخاطب کرکے لکھتے ہیں اس لئے میں نے اس سے یہ سوال کیا

باقی سر مائنڈ نہ کیجیے گا اگر آپ کو برا لگا تو میں معذرت خواہ ہوں آپ

مجھ سے سینئر ہے میں سوال تو کر سکتا ہوں نہ تاکہ میرے علم میں بھی اضافہ جزاک اللہ خیر


0
میں نے آپ کو ہر شعر سمجھا کے لکھا تھا کہ یہ کیوں غلط ہے
میں اپنا میسج دوبارہ لکھتا ہوں

آج تو ایک کام کرتا جا
میرا قصہ تمام کرتا جا
---- درست ہے
زخم جتنے بھی ہیں تمہی نے دیے
وہ سبھی میرے نام کرتا جا
--- جب زخم وہ دے چکا ہے تو پھر نام کرنے کا کیا مطب ہوگا؟
لفظ بن جائے زندگی میری
کچھ تو ہم سے کلام کرتا جا
-- کلام کا لفظ سے کیا تعلق ہے -
کہاں جائے ندیم تیرے بنا
اپنے ہاتھوں سے دام کرتا جا
-- دام کرنا کیا ہوتا ہے ؟؟
--------------------------
آپ بجائے اس کے کہ اس اعتراض کو سمجھتے آپ مجھے شعر سمجھانے لگ گئئے - مطلب یہی ہوا نہ کہ آپ اس کو صحیح سمجھتے ہیں-
آپ کے خیال میں مجھے نہیں پتہ ہوگا کہ دام کا مطلب کیا ہوتا ہے ؟ مجھے بھی پتہ ہے دام قیمت کو کہتے ہیں اور دام دینا دام لینا وغیرہ اصطلاح ہوتی ہیں دام کرنا کچھ نہیں ہوتا -
بتایے اور کس طرح میں آپ کو سمجھا سکتا ہوں -

ٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓٓ

0
سر میں نے آپ کو کب سمجھ آئے ہیں شعر آپ تو مائنڈ ہی کر گئے میں

نے آپ سے پہلے بھی معذرت کی تھی کہ آپ اگر مائنڈ کر رہے ہیں تو

سر سوال کرنا تو میرا حق بنتا ہے نا اگر آپ کو نہیں اچھا لگتا تو میں آج

سے لکھتا ہی نہیں پھر تو آپ خوش ہوں میں جزاک اللہ خیر


0
سر آپ نے بہت اچھے سے سمجھ آیا شاید میرے سمجھنے میں کوئی کمی رہ گئی ہوگی

0
سر اب نظر ہی نہیں آ رہے کہاں چل گئے ہیں

0
ندیم صاحب معاف کیجیئے گا میں سمجھا آپ مزید اس گفتگو کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے ہیں تو پھر میرا خاموش ہوجانا ہی مناسب تھا- ویسے بھی جناب آپ جو میسج بھیجتے ہیں اس کی اردو سمجھنے میں مجھے بہت مشکل ہوتی ہے کہ آپ کہنا کیا چاہ رہے ہیں ایسا لگا جیسے ہم دونوں الگ الگ موضوعات پر بات کر رہے ہیں تو اس صورت میں بھی میرا چپ ہونا ہی صحیح تھا-
اگر آپ اس کے جواب میں مجھے کوئ جواب لکھیں تو اتنا ضرور کریں کہ اسے بھیجنے سے پہلے ایک نظر دیکھ لیں کہ وہ صحیح لکھا ہے جو بھی آپ کہنا چاہ رہے ہیں -

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

جی بہتر سر میں ضرور کوشش کروں گا کے آپ کو لفظ بہ لفظ سمجھ آ جائے بات کی جو بھی بات میں کہہ رہا ہوں بالکل میں نے مسٹیک کی تھی
جزاک اللہ خیر

0
سر دیکھنا میں نے جو شعر لکھے ہیں ایک نظر ان پے ڈالیے گا کیا وہ صحیح یا نہیں

0
آپ کو اس سائٹ کے سسٹم سے میسج بھیجا ہے - وہ دیکھ لیں

میسج میں پوری غزل ایک ہی لائن میں دکھاتا ہے جو کہ پڑھنا مشکل ہے تو میں یہاں لکھ رہا ہوں

آج تو ایک کام کرتا جا
میرا قصہ تمام کرتا جا
زخم جتنے بھی ہیں تمہی نے دیے
مرہموں کو بھی نام کرتا جا
طنز و دشنام ہی سہی چاہے
کچھ تو ہم سے کلام کرتا جا
کیا کرے گا ندیم تیرے سوا
اُس کا کچھ انتظام کرتا جا


ابھی بھی غزل آپ نے غلط لکھ رکھی ہے ساءٹ پر-
آپ نے دیکھ کر بھی کیسے غلط لکھ لی؟

شنام کو دشنام کرین
یہ آپ نے غلط شعر لکھا ہے
کیا کرے گا ندیم تیرے سوا
اس کا کچھ تو انتظار کرتا جا
میں نے لکھا تھا
اُس کا کچھ انتظام کرتا جا
یہ وزن میں ہوا-
اگر آپ دیکھ کر بھی غلط لکھیں گے تو میں آئندہ آپ کی اصلاح کرنے کی ہمت نہیں کر سکوں گا


0
سر معذرت خواہ ہوں میرے موبائل کا گلاس ٹوٹا ہوا ہے اس وجہ سے شاید غلطی ہوگئی بالکل آپ کے الفاظ وزن میں ہے حی میں نے ابھی کسی اور کے موبائل میں چیک کیا ہے اگر الفاظ کو ایک بار ٹائپ کرتا ہوں تو یہ دو بار کر دیتا ہے اسی لیے میرے الفاظ میں مسٹک ہوتی ہے سر ایسی بات نہیں ہے کہ لکھنا نہیں آتا

0
ٹھیک ہے کوئ بات نہیں
انتظار کو بھی انتظام کر لیجیئے

0
جزاک اللہ خیر سر جزاک اللہ خیر

0