| کہنے کو الفاظ کہاں اب |
| ان پروں میں پرواز کہاں اب |
| کاش کہ میں سن پاتا خود کو |
| میری ہے آواز کہاں اب |
| میرے نام پہ تو مسکائے |
| میرا یہ اعجاز کہاں اب |
| عرصے سے روٹھے بیٹھے ہیں |
| ہوتے وہ ناراض کہاں اب |
| میرے درد پہ غزلیں لکھ دے |
| ایسے نغمے ساز کہاں اب |
| کردے پار جو میرے جگر کو |
| ایسے تیر انداز کہاں اب |
| میرے اس دل میں خوشیوں کا |
| ہوتا ہے آغاز کہاں اب |
| میرا بھی ہمراز ہو کوئی |
| اتنے میرے راز کہاں اب |
معلومات