علم و ادب کا ہر فن ،سیراب آپ سے ہے
پیارے ادیب صاحب، ہر باب آپ سے ہے
گلشن کے باغباں ہیں، ہر فن کے آسماں ہیں
اسلاف کے نشاں ہیں، رفعت کے اک جہاں ہیں
فکر و ہنر کا گلشن، شاداب آپ سے ہے
علم و ادب کا ہر فن، سیراب آپ سے ہے
پیارے ادیب صاحب، ہر باب آپ سے ہے
اردو زباں کے روشن، اک آفتاب ہیں آپ
اور نحو و صَرف کے تَو، اک ماہتاب ہیں آپ
عربی سخن کا جوہر، نایاب آپ سے ہے
علم و ادب کا ہر فن، سیراب آپ سے ہے
پیارے ادیب صاحب، ہر باب آپ سے ہے
حاصل ہے جو بلاغت، ہر بات میں حلاوت
قدرت نے دی فصاحت، ہر درس میں وضاحت
علم و عمل کا نقشِ، آداب آپ سے ہے
علم و ادب کا ہر فن، سیراب آپ سے ہے
پیارے ادیب صاحب، ہر باب آپ سے ہے
ہر دم ہے مدرسہ اسلامِیَّہ وقف روشن
محنت عیاں ہے سب پر دن رات کا یہ گلشن
گویا کہ محنتوں کا سیلاب آپ سے ہے
علم و ادب کا ہر فن، سیراب آپ سے ہے
پیارے ادیب صاحب، ہر باب آپ سے ہے
اخلاق کے ہیں پیکر، اسلام کے ہیں رہبر
تدریس میں ہیں بہتر، ساری کُتُب ہیں ازبر
ناچیز یہ منور، مہتاب آپ سے ہے
علم و ادب کا ہر فن، سیراب آپ سے ہے
پیارے ادیب صاحب، ہر باب آپ سے ہے

21