ایک ظالم سے کیسے پیار کریں |
زیست کو کیسے خارزار کریں |
مصلحت ہے اِدھر تو پیار اُدھر |
کونسی راہ اختیار کریں |
زندگی بھر رہی یہی الجھن |
تجھ سے نفرت کریں کہ پیار کریں |
کیا یہی ہے صلہ محبت کا |
عمر بھر تیرا انتظار کریں |
دشمنوں کا کروں میں کیوں شکوہ |
جبکہ اپنے ہی مجھ پہ وار کریں |
زندگی جیسےکوئی طوفاں ہے |
ایسے دریا کو کیسے پار کریں |
کتنی مطلب پرست ہے دنیا |
کیسے اپنوں پہ اعتبار کریں |
لیڈروں نے کیا ہمیں برباد |
آج ہم کس پہ انحصار کریں |
کیا جنوں کا یہی تقاضہ ہے |
اپنے دامن کو تار تار کریں |
زر پرستی کا دور ہے سیدؔ |
اس میں کس کس کا ہم شمار کریں |
معلومات