| دل کا حال سننے میں حال دل سنانے میں |
| عمر بیت جائے گی روٹھنے منانے میں |
| وحشتوں میں یکتا ہیں پوچھ لوں زمانے سے |
| کون ہے کوئی ہم سا قیس کے گھرانے میں |
| آؤ دونوں مل کر ہم مسئلے کا حل ڈھونڈیں |
| دل کو توڑ بیٹھے ہیں دیکھنے دکھانے میں |
| جانے کون سی منزل جستجو میں رکھی تھی |
| عمر کاٹ دی ہم نے راستے بنانے میں |
| ہم کو ان اناوں نے نامراد رکھا ہے |
| ورنہ لطف آجاتا روٹھنے منانے میں |
| یہ تو ہم مروت میں مار کھا گئے ورنہ |
| دیر کتنی لگتی ہے آ سماں گرانے میں |
معلومات