| وہ جس کا حسیں ہے ہر اک ہی نظارا وہ میرا وطن ہے وہ میرا وطن ہے |
| دل و جان ہم نے ہے جس پر ہی وارا وہ میرا وطن ہے وہ میرا وطن ہے |
| فلک بوس کہسار برفانی بھی ہیں تو دریا کے بہتے ہوئے پانی بھی ہیں |
| ہے صحرا نے جس کو عجب سا نکھارا وہ میرا وطن ہے وہ میرا وطن ہے |
| کہیں آب شاروں کے دلکش مناظرکہیں چہچہاتے فلک پر وہ طائر |
| سُروں میں گھِرا جس کا ہراک کناراوہ میرا وطن ہے وہ میرا وطن ہے |
| لہو ہے شہیدوں کا مَٹی میں اس کی شہادت کا جذبہ ہے گُھٹِّی میں اس کی |
| لرزتے ہیں جس سے یہود و نصاریٰ وہ میرا وطن ہے وہ میرا وطن ہے |
| یہ ہے قلع اسلام کا تو جہاں میں چمن میں بہاروں کو لایا خزاں میں |
| دیا جس نے دیں کو بڑا ہی سہارا وہ میرا وطن ہے وہ میرا وطن ہے |
معلومات