محبت کی کئی تفسیریں لکھی گئیں،
مگر آخری تفسیر میں
کاتبِ تقدیر نے
حاشیے پر
فقط ایک لفظ لکھا —
“ماں”
اور پھر قلم توڑ دیا،
کہ محبت کے تمام معنی
میرے رب نے
ماں کی پیشانی میں سمو دیے تھے

0
4