| کرتا رہا ہے مجھ سے وہ فنکاریاں بہت |
| چہرہ بدل بدل کے اداکاریاں بہت |
| اچھا ہوا وہ شخص مجھے دے گیا دغا |
| آسان کر گیا مری دشواریاں بہت |
| صیاد تیرے دام میں اب آؤں گا نہیں |
| تُو نے بھی مجھ سے کر لیں ہیں ہشیاریاں بہت |
| پھر میں نے ہاتھ اُس سے یہ اپنا چُھڑا لیا |
| جب بڑھ گئیں تھیں اُس کی بھی بیزاریاں بہت |
| مشکل میں جب پڑے گا تو شائم سلیم وہ |
| کر یاد تیری روئے گا دلداریاں بہت |
معلومات