| آب کوثر کو پلانے والا آخر کون ہے |
| میمم کے پردے میں آنے والا آخر کون ہے |
| حشر کے میدان میرے پاس تو کچھ بھی نئیں |
| اپنی کملی میں چھپانے والا آخر کون ہے |
| ہم نے مانا وہ خدا ہے عرش پر لیکن سنو |
| سدرہ سے بھی آگے جانے والا آخر کون ہے |
| آپ کے آنے سے ساری دنیا روشن ہو گئ |
| رخ سے چلمن کو اٹھانے والا آخر کون ہے |
| جس کی مستی نے دو عالم مست کر ڈالا زبیر |
| اسم اعظم وہ بتانے والا آخر کون ہے |
معلومات