| نیک سیرت زرا بنا خود کو |
| عادتِ بد سے بھی بچا خود کو |
| آدمی خصلتوں سے بنتا ہے |
| اپنے اوصاف خود سنا خود کو |
| چاہئے ذات کا اگر عرفاں |
| عشق میں رب کے تو جلا خود کو |
| عشق مرسل سے دل کو روشن کر |
| زکرِ سرکار میں گما خود کو |
| خاک ہو کر غرور کرتے ہو |
| آپ نے کیا سمجھ لیا خود کو |
| خود پسندی ریا عجب ہے گناہ |
| عجز و تقوی سے تو نبھا خود کو |
| خلق آقا کی پیاری سنت ہے |
| اچھے اخلاق سے سجا خو د کو |
| وقتِ معلوم سے ذیشاں پہلے |
| آئینہ یار کا بنا خود کو |
معلومات