| زندگی رہ گزر ہے گزر جائیں گے |
| تم بھی مر جائے گے ہم بھی مر جائیں گے |
| ان کا شانہ نہیں ان کا انچل نہیں |
| چشم تر کیا یہ موتی بکھر جائیں گے |
| بند ہے یہ گلی اس پہ تیرہ شبی |
| ہم نوا یہ بتا ہم کدھر جائیں گے |
| کون روتا ہے کس کو یہاں عمر بھر |
| زخم گہرے سہی زخم بھر جائیں گے |
| اے شبِ غم بتا تجھ کو ان کی قسم |
| کیا یہ نالے مرے بے اثر جائیں گے |
| ہم ابھی سوچے گے جانبے شہر گل |
| لے کہ اچھے دنوں کی خبر جائیں گے |
| ویسے ویسے چلیں گی یہ پرچھائیاں |
| ہم جہاں جائیں گے ہم جدھر جائیں گے |
معلومات