مری ماں دعاؤں کی اک کہکشاں ہے
مری ماں تو مجھ پے بڑی مہرباں ہے
وہ ہنس دے تو گھر بھر میں ہر سو چراغاں
اسی مسکراہٹ سے روشن مکاں ہے
مری ماں کی چادر حیا کی امانت
مری ماں کا آنچل بڑا سائباں ہے
مری ماں کے ہاتھوں میں برکت چھپی ہے
انہیں ہاتھوں یہ گھر مرا گلستاں ہے
اسی کے قدم کے بھی نیچے ہے جنت
نبی ﷺ کا یہ فرمان سب پر عیاں ہے
وہ روٹھے تو پھر روٹھ جاتا خدا ہے
اسی کی خوشی میرا دونوں جہاں ہے
خدا میری ماں کو سلامت تو رکھنا
وہی میری جنت وہی آشیاں ہے
منور کا جینا اسی سے ہے روشن
نہ ہو جس کی ماں تو وہ پھر بے اماں ہے

1