Circle Image

سید تحسینؔ حیدر شاہ بخاری النقوی

@Syed_Tehseen_Haider

نجانے ہم اب کیا سے کیا کر چلے؟
اسی دُزد کو ناخدا کر چلے
کوئی میرے ساقی سے جا کر کہے
مجھے تو وہ آخر پلا کر چلے
کوئی لالہ و گل چمن میں نہیں
ارے باغباں آپ کیا کر چلے؟

5
زمانے کو یہ کیا ہوئے جا رہا ہے
یہ سوئے اجل ہی چلے جا رہا ہے
جدا کر چکا دین و دنیا کو زاہد
یہ نادان اب کیا کیے جا رہا ہے؟
یہ بھی دورِ حاضر کا اک کھیل ہے کیا؟
کہ یہ تفرقہ ہی بڑھے جا رہا ہے

18