Circle Image

Muhammad M Saleem

@Masoud

وہ مرے غم سے آشنا ہو گا؟
یہ بھی قدرت کا معجزہ ہو گا
روزِ محشر ہی فیصلہ ہو گا
میری جانب مرا خدا ہو گا
وہ جو ہم سے اگر جدا ہو گا
دل ہی ٹوٹے گا اور کیا ہو گا

0
84
اک تمنّا میرے ہمدم اور بس
زیرِ لب بس اک تبسم اور بس
عشق کا مت پوچھیے حاصل ہے کیا
داغِ فرقت، درد پیہم اور بس
ان کے کوچے سے صبا ہو جب گزر
چھو کے آنا زُلفِ برہم اور بس

0
101
ترا ہی نام لیتا ہوں کسی بھی نام سے پہلے
یہی اک کام کرتا ہوں کسی بھی کام سے پہلے
قیامت ان پہ ٹوٹے گی جو ٹوٹا گر بھرم ان کا
ذرا احساس کر لینا کسی انجام سے پہلے
یہ اندازِ عنایت اور یہ شیوہ بھی اُنہیں کا ہے
ستم کی انتہا کرتے ہیں وہ اکرام سے پہلے

0
62
مسکراتے ہیں سوچ کر کیا وہ
مُنہ چھُپاتے ہیں سوچ کر کیا وہ
جو گریزاں رہے سدا ہم سے
پاس آتے ہیں سوچ کر کیا وہ
جن کو سمجھا تھا غمگسار ہم نے
دل دُکھاتے ہیں سوچ کر کیا وہ

0
72
چلی ہیں پھر سے ہوائیں سرکش
امڈ کے آئیں گھٹائیں سرکش
نجانے کس کو یوں بن سنور کے
دکھا رہے ہیں ادائیں سرکش

0
85
چلی ہیں پھر سے ہوائیں سرکش
امڈ کے آئیں گھٹائیں سرکش
نجانے کس کو یوں بن سنور کے
دکھا رہے ہیں ادائیں سرکش

0
64