ذرا مجھ کو بتا؟
یار میرے دلبر
ذرا مجھ کو بتا؟
تو مل کے آیا ہے اُسے
ذرا مجھ کو بتا؟
کیا ابھی بھی اس کی مُسکان سے
پھول جھڑتے ہیں
تتلیاں کیا ابھی بھی
اس کو چُھونے آتی ہیں
کیا ابھی بھی جُگنو اسے
دیکھ کے جلتے ہیں
کیا ابھی بھی ہوا چُھو کے اسے
ہر سُو معطر کرتی ہے
قوسِ قزح
کیا رنگ اس سے لیتی ہے
کیا ابھی بھی چاند اس کو
دیکھ کے آئیں بھرتا ہے
چاندنی کیا؟
اس سے ابھی بھی باتیں کرتی ہے
کیا وہ جب زلف لہرائے
محسوس ابھی بھی شام ہوتی ہے
کیا ابھی بھی اس کے کنگن کی کھنک
کانو میں رس گھولتی ہے
کیا اس کے پائل کی چھن چھن
دل کی ابھی بھی دھڑکن روکتی ہے
کیا لوگ ابھی بھی
حیرت سے اس کو دیکھتے ہیں
یار میرے چل بتا دے مجھے
میرے تجسس کو یارا
دے اس کی خبر کا کنارا
دے اس کی خبر کا کنارا

0
2
124
کیا بات ہے

0
واہ

0