لب پہ ہر وقت مولیٰ کی ثنا ہے |
لطف مالک کا مجھ پہ جو ہوا ہے |
کہکشاں اور تاروں کی یہ چمک |
کیا فلک، کیا قمر یہ سب مہا ہے |
ہے سزاوار تجھ کو کاری گری |
کیا زمیں، کیا خلیج، کیا خلا ہے |
باغباں نے پسند گُل ہے کیا |
"چھوڑ کر کون گلستاں چلا ہے" |
اک امانت کسی کی سارے یہاں |
اُس نے جس کو بھی چاہا، لے لیا ہے |
رب کی توصیف ہو رقم ناصؔر |
خالقِ دُوجہاں کی گر رضا ہے |
معلومات