عشق نبی میں راس ہے مستان وغیرہ |
دنیا کو بھی کھونے کا نہ افغان وغیرہ |
نذرانہ سلاموں کا ہے گل پوشی کی مانند |
"کیوں بھائیں بھلا اب مجھےگل دان وغیرہ" |
بس گنبد خضری کا ہو دیدار جو حاصل |
بے معنی یہ پھر نعمت الوان وغیرہ |
ہو جائے مدینہ کی زیارت جو مقدر |
باقی نہ رہے اور یہ ارمان وغیرہ |
تسکین ملی روضہ پہ جب حاضری سے ہے |
چاہت نہ مسرت کی، نہ فرحان وغیرہ |
دوگانہ ریاض الجنہ میں پڑھ کے جو مانگیں |
بخشیں گے خدا حوریں یہ غلمان وغیرہ |
اپنائیں گے جب سنتیں آقا کی یہ ناصؔر |
تب پا سکیں حق آگہی عرفان وغیرہ |
معلومات