حبیب ؐ کبریا کو ایک جھپکی سی آئی
انہیں خدا ﷻ سے خبر ایک فوری سی آئی
تھے جبرئیلؑ اٹے گرد میں جو سب سے آگے
ہزار نوری فرشتوں کی ٹولی سی آئی
لگام گھوڑے کی تھامے مدد کو آ رہے تھے
رسول ؐ جوش میں فرماتے آگے جا رہے تھے
قریب ہے یہ جتھہ یاں شکست کھائے گا
خوشی سے آپ ؐ ترانہ یہ گنگنا رہے تھے
حضور ؐ کہہ رہے ہوں چہرے ہی بگڑ جائیں
مجال ہے کہ بھلا پھر عدو بچنے پائیں
جو پھینکی آپ ؐ نے مٹی وہاں پہ تھی ناصؔر
خدا نے پھینکی ہو گر، کیوں نہ سب پہ وہ چھائیں

0
25