جو رہ گئے ہیں اب تک ارمان نا مکمل
گر پورے ہو نہ جائیں، پہچان نا مکمل
احساس جاگ جائے تو ہے بسا غنیمت
جب کہتے ہیں وہ عہد و پیمان نا مکمل
روزوں کے ساتھ جوڑیں خیرات اور ترویحہ
تسبیح نہ تلاوت، رمضان نا مکمل
اخلاص والوں پر خوشحالی رہے گی لیکن
جتلانے سے بنیں گے احسان نا مکمل
رکھنا ہے عزم راسخ دوران باد و باراں
گرد و غبار کے بن طوفان نا مکمل
انصاف کا تقاضہ عینی گواہ مانگیں
تصدیق ہو ادھوری، بہتان نا مکمل
رکھوالے ہی لٹیرے کے روپ میں ہیں ناصؔر
کیوں جرم بڑھ رہے ہیں، حفظان نا مکمل

0
55