عقیدت کا اظہار ہے نم نگاں سے
بپا شور ماتم کا ہے ہم نواں سے
اگر سینہ میں ابن حیدر ؓ کا ہے عشق
"کرو ذکر ان ؓ کا لرزتی زباں سے"
چہیتے ہیں ہم کو پسر مرتضی ؓ کے
فضا گونجی ساری آہ و فغاں سے
بکھرتی لبوں پر شگفتہ بیانی
مہکتا ہے دل ذکر گوہر فشاں سے
نہ ممکن ہے ناصؔر سخن آفریں کو
ادا کر سکے غم جو نالہ کشاں سے

0
49