میرا دل ڈوب جاتا ہے
کسی کے ساتھ چلنے سے
کسی کے پاس چلنے سے
مجھے ویران صحرا سے
عجب سا خوف آتا ہے
کسی سنسان راہوں پر
یا دریا کے کناروں پر
میرا دل ڈوب جاتا ہے
مری نیندیں، مرے سپنے یہ مری چاندنی راتیں
سبھی کچھ تو تمہارا ہے
قسم لے لو، تمہارا ہے
مرا لہجہ، مری باتیں
مری دھڑکن، مری سانسیں یہ آنکھوں میں بسی یادیں یہ ارمانوں کی باراتیں سبھی کچھ تو تمہارا ہے
قسم لے لو، تمہارا ہے
کبھی جو تم اجازت دو
میں اپنی شوخیاں ساری
اپنے قہقہے سارے تمہارے نام کر جاؤں تمہیں میں دیکھ کے زندہ ہوں
مگر جاناں
تم پہ ہی میں مر جاؤں
تمہاری اس ذرا سی بے رخی
بے نیازی سے
مرا دل ڈوب جاتا ہے
مرا دل ڈوب جاتا ہے

0
15