گنبد خضری کی جو جالی ہے
دید ہو جائے آس پالی ہے
ذات سب میں تری نرالی ہے
"تو ہی آقا ؐ ہے تو ہی والی ؐ ہے"
جو ہے نور الہدی ؐ، شفیع امم ؐ
شان پائی بلند و عالی ہے
خاتم المرسلیں ؐ، رسول امیں ؐ
رتبہ شاہ زماں ؐ مثالی ہے
پیکر حسن، نکہت گفتار
وجہ احسن بڑا جمالی ہے
تا ابد خوف میں عدو رہیں گے
وصف جو چھا گیا جلالی ہے
التجا بس یہی ہے ناصؔر کی
سر ہو نعلین پر سوالی ہے

0
36