پیارے حضور ﷺ ہم کو بتا کر چلے گئے
جنت کی راہ سب کو دکھا کر چلے گئے
پستی سے رفعتوں پہ بٹھا کر چلے گئے
"سویا ہوا نصیب جگا کر چلے گئے"
ہرگز یتیمی میں نہیں چھوڑا ہے آپ ؐ نے
امت کو ہر طریقہ سکھا کر چلے گئے
تبلیغ کا فریضہ نبھانا ہے جا بجا
وہ ؐ نائبین ہم کو بنا کر چلے گئے
تقوی مجاہدوں سے یقیں کو بنا دیا
ایماں کی شمع دل میں جلا کر چلے گئے
انسانیت خدا کو بھلا بیٹھی تھی مگر
بھٹکے ہوؤں کو رب سے ملا کر چلے گئے
پیغام حق جہان میں ناصؔر ہوا ہے عام
اسلام کا شجر وہ ؐ لگا کر چلے گئے

0
24