ہر چیز میں جھلکتی ہے قدرت خدا تری |
ہر خیر و شر میں رہتی مشیت خدا تری |
توفیق نیکیوں میں بھی رہتی ہے درمیاں |
اعمال سے وسیع ہے رحمت خدا تری |
ہے وحدہ بھی تو اور تو ہی لاشریک لہ |
عالم میں بے نیاز ہے وحدت خدا تری |
آفاق و دھرتی، شمس و قمر پا چکے ضیا |
جلوہ فگن ہے اس میں علامت خدا تری |
چاہے تو جس کو ملک کے نقشے عطا کرے |
سب سے نرالی و عالی ہے حکمت خدا تری |
نمرود ہو، فراعنہ ہو، شداد ہو تو کیا |
غالب رہی سبھوں پہ حکومت خدا تری |
توصیف ہو رقم تری ناصؔر سے کیا مگر! |
عاجز بیاں نہ کر سکے عظمت خدا تری |
معلومات