ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس (قطعہ)
ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس
یوں کہا آتی نہیں اب کیوں صدائے عندلیب؟
بال و پر دو چار دکھلا کر کہا صیّاد نے
یہ نشانی رہ گئی ہے اب بجائے عندلیب
اشعار کی تقطیع
تبصرے